اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ روز صہیونی ٹی وی چینل پر ایک ویڈیو شائع ہوئی جس میں حزب اللہ نے ڈرون طیارے کے ساتھ عرسال کے علاقے میں داعش کے ایک ٹھکانے کو اڑا دیا۔
چونکہ صہیونی حکومت ہمیشہ حزب اللہ کی کارکردگیوں پر دقیق نگاہ رکھتی ہے اس وجہ سے اس حکومت نے اپنے ٹی وی چینل پر اس ویڈیو کلیپ کو شائع کیا ہے جبکہ حزب اللہ کی فوج نے تاہم اس کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔
صہیونی الاخبار نے سکیورٹی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ اقدام علاقے میں ایک اہم تبدیلی ہے اور عنقریب علاقے میں اس کے نتائج سامنے آجائیں گے۔


